کراچی: سمن آباد اسٹریٹ کرمنلز کی آمجگاہ بن گیا

05:00 PM, 13 Oct, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) علاقہ سمن آباد بنا اسٹریٹ کرمنلز کی آمجگاہ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں ڈکیتی کی واردات، تین مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر موجود 3 شہریوں کو لوٹا اور باآسانی فرار بھی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدور بلاک 18 میں تین مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر موجود 3 شہریوں کو لوٹنے پہنچے، ملزموں کو دیکھ کر ایک شہری گھر کے اندر بھاگ گیا۔ واردات کے دوران شہری نے ڈاکو کو تھپڑ رسید کر دیا۔ ڈاکووں نے دو شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا واردات کے دوران ڈاکو شہری کو مارتا ہے تو پلٹ کر شہری بھی ڈاکو کو تھپڑ لگا دیتا ہے۔ اناڑی ڈاکو سے جاتے جاتے فائر بھی ہوا۔ گولی سے ڈاکو کا ساتھی ہی بال بال بچا۔ دوسری جانب سمن آباد ایس ایچ او وقار قیصر جرائم کو قابو کرنے میں ناکام ہیں علاقہ مکین روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اسٹریٹ کرائمز، ہاوس رابریز، موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں سے خوفزدہ ہیں۔
مزیدخبریں