خاتون جج کو دھمکی کیس: عمران خان کی مستقل ضمانت منظور
08:11 AM, 13 Oct, 2022
اسلام آباد: خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کرلی گئی.عمران خان کےوکیل نے پچاس ہزار روپے کے نقد مچلکے عدالت میں جمع کرائے. خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان نے مچلکے جمع نہیں کراوئے گئے تھے۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا. تحریک انصاف کے وکلاء نے نقد پانچ ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست دی اور جج نے حکم دیا کہ پانچ ہزار نہیں پچاس ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں۔