نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کی بےحرمتی، وزیراعلی کا نوٹس
12:31 PM, 13 Oct, 2022
ملتان: وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے نشتر میں لاوارث لاشوں کی بےحرمتی کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب کر لی۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کی بےحرمتی کا انکشاف ہوا ہے، شکایت ملنے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر طارق زمان نے نشتر اسپتال کا اچانک دورہ کیا، چھت کا دروازہ کھلوانے کا کہا تو نشتر اسپتال انتظامیہ پریشان ہو گئی، چھت پر پہنچے تو شکایت درست نکلی، لاشوں کے انبار لگے تھے۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے نشتر میں لاوارث لاشوں کی بےحرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری جانب نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ لاوارث باڈیز کی ڈائی سیکشن کر کے چھتوں پر پیوریفائی کے لیے رکھا جاتا ہے، ہڈیاں الگ کر کے ایم بی بی ایس کے طلبا کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ 50 سال سے جاری ہے، لاوارث ڈیڈ باڈیز کالج کا ڈونیٹ بھی کی جاتی ہیں،نوٹی فکیشن بھی موجود ہے۔