میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا

03:47 PM, 13 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہیں۔ وہ دل کے مرض کی دوائیں استعمال کرتے ہیں، اعظم سواتی کا ایکسرے بھی بالکل ٹھیک ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی 2016 میں امراض قلب کی وجہ سے اسپتال میں داخل رہے، ان کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں جبکہ ان کا الٹرا ساؤنڈ بھی ٹھیک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ہے، اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کا طبی معائنہ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، ان کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا، اعظم سواتی کا طبی معائنہ دوپہر 1:45 بجے کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر فضل العزیز شامل تھے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر تاشفین امتیاز اور ڈاکٹر اسفندیار خان بھی شامل تھے۔
مزیدخبریں