سمندر کی گہرائی میں سعودی جوڑے نے منگنی کرلی

02:10 PM, 13 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے اب مسلمان جوڑے بھی مغربیوں کے نقش قدم پر چلے لگے۔

تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں ایک سعودی غوطہ خور جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں جا کر منگنی کی رسم ادا کی جس پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن ابو العلا اور یاسمین دفتر دار نامی سعودی غوطہ خور جوڑے نے بحیرہ احمر میں سمندر کی گہرائی میں منگنی کی۔

جوڑے نے منگنی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے ایک زیر آب مقام پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

العربیہ کے مطابق اس موقع پر ان کے دوستوں نے عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی جوڑے کی منفرد انداز میں منگنی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں