کچےکےڈاکوؤں کاخوف،50 چوکیوں سےاہلکارڈیوٹی چھوڑکرچلےگئے

03:31 PM, 13 Oct, 2024

ویب ڈیسک: صادق آباد میں اغوا برائے تاوان اور جرائم کی بڑھتی وارداتیں کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ کچےکے ڈاکووں کے خوف سے پولیس نے اپنے مورچے چھوڑدئیے اور اہلکار مورچوں سے ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں قائم 50 سے زائد مورچے ڈاکووں کےڈر سے خالی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملازمین نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا تھا،مورچے خالی ہونے سے کچے کے ڈاکو باآسانی کچے سے پکے آنے لگے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے مورچے اور او پی ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پولیس کے موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے اغوا برائے تاوان اور جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ مورچوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن طلب کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جلد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بحال کر دی جائیں گی۔ ترجمان پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کچے میں پولیس نفری مستقل تعینات ہے، بند پر مورچےعارضی تھے۔

مزیدخبریں