مجوزہ آئینی ترمیم، جے یو آئی کا مسودہ سامنے آگیا

07:12 PM, 13 Oct, 2024

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا، ریاست سے ہر قسم کے سود کے خاتمے کی تجویز دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 115/4 میں ترمیم کر کے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی، آرٹیکل 70 (1) میں ترمیم کر کے تمام بلز کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کی تجویز دی گئی۔

جے یو آئی  نے آرٹیکل آئین کے آرٹیکل 192/4 میں ترمیم کر کے اس میں ہر ہائی کورٹ میں ایک کانسٹیٹیوشنل بینچ بنانے کی تجویز دی ہے،کانسٹیٹیوشنل  بینچ کے سربراہ   چیف جسٹس اور دو سنئیر موسٹ ججز ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینج چیف جسٹس سمیت پنچ سنئیر ججز پر مشتمل ہو گا اور ہائی کورٹ میں آئینی بینچ چیف جسٹس سمیت تین سنئیر موسٹ ججز پر مشتمل ہو گا،آئینی تشریحات اور تضادات کے متعلق صوبوں کی ہائی کورٹس فیصلہ کریں گی ، مزید ابہام کی صورت میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ فیصلہ کرے گا۔
جے یو آئی نے نے ائین کے آرٹیکل 184 ( 3) میں ذیل ترمیم کی سفارش کی ہے،آئینی تضادات اور تشریحات کے تمام کیسز کی سماعت سپریم کورٹ کا آئینی بینچ کرے گا۔

مزیدخبریں