مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دو مرکزی عہدیدار مستعفی

10:56 PM, 13 Oct, 2024

ویب ڈیسک: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دو مرکزی عہدیدار مستعفی ہوگئے،چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاو اور نائب امیر میاں منظور احمد نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق مشترکہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے استعفی کا اعلان کیا، ذرائع کا کہناتھا کہ میاں منظور احمد اور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر ناظم اعلی حافظ عبدالکریم سے اختلافات پر احتجاجاً استعفی دیا۔

چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا کہناتھا کہ  ہم کسی فرقہ وارانہ اور گروہی نسبت کے بغیر صرف اور صرف قرآن وسنت کی نشرواشاعت کے لیے کام کریں گے، عنقریب اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں