ویب ڈیسک:پی ٹی آئی قائم صدر پنجاب میاں حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا 15 تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قائم صدر پنجاب میاں حماد اظہر کا کہناتھا کہ ہماری صرف ایک ڈیمانڈ ہے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہر قیدی کا حق ہے اس تک لیگل ٹیم اور ڈاکٹرز کی رسائی ہو، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا مستقبل اور بڑی سیاسی قوت ہیں،ان تک رسائی کو ایک سازش کے ذریعے موخر کیا گیا ہے۔
کون کہہ رہا ہے ہم ریاست مخالف ہیں،کیا پرامن احتجاج کرنا ملک میں ریاست مخالف بیانیہ ہے؟ہمیں ریاست مخالف وہ لوگ کہہ رہے ہیں جنہوں نے الیکشن چرایا،جو عہدے دار احتجاج پر نہیں پہنچا اس سے اگلے دن وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنیکی اپیل کی۔
آئینی ترمیم کے خدوخال پر مشاورت کی اور کمیٹیوں کی جلد ملاقات پر تبادلہ خیال کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقات پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔