کنٹوٹمنٹ بورڈز انتخابات سے (ن) لیگ کی حیثیت آشکار ہوگئی
05:11 AM, 13 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ان کارکنان کے درمیان تھا جنہیں پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ نہیں دے سکی تھی، ان نتائج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کا پاکستان کے ہر علاقے میں ووٹ بنک ہے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1437104712436879365 ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں مقابلہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ان کارکنان کے درمیان رہا جن کو ٹکٹ نہیں مل سکا، اور انھوں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا، نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہی سہی حیثئت بھی ختم ہو چکی ہے اور وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں