سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں تاریخی اضافہ
05:55 AM, 13 Sep, 2021
اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کر دیا ہے، سرکاری ملازمین کی طرف سے وزیر اعظم کے اس اقدام کی تعریف و توصیف کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، یہ اضافہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں تعینات سرکاری ملازمین کیلئے کیا گیا ہے، جس میں گریڈ ایک سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مسلسل معاشی ترقی کے اہداف حاصل کر رہی ہے اور اب ان معاشی کامیابیوں کے ثمرات عوام تک بتدریج پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور ہر نئے دن وزیر اعظم کی طرف سے عوام کیلئے کسی نئے پیکج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔