پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،13ستمبر 2021
10:28 AM, 13 Sep, 2021
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب، 3 سال کے لیے ذمہ داریاں سنبھال لیں، رمیزراجہ سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار اور جاوید برکی کے بعد یہ عہدہ سنبھالنے والے تیسرے ٹیسٹ کرکٹر ہیں، آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کے کوچ مقرر۔ چیئرمین پی سی بی ہونا کوئی آسان کام نہیں، ہم نے کرکٹ کےلیے کام کرنا ہے اور چیلنج پورا کرناہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ کی پہلی پریس کانفرنس، کہا کمنٹری باکس آسان پوزیشن ہے، اس کو چھوڑ کر یہاں آنا چیلنجنگ ہے، کچھ چیزیں طویل اور کچھ مختصر مدت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اسکول اور کلب کرکٹ کو بہتر کرنا ہے۔ صحافیوں کی آواز دبانے کےلیے کالا قانون لایا گیا، مجوزہ میڈیا اتھارٹی آزادی صحافت اور آزاد عدلیہ پر حملہ ہے، پی ایم ڈی اے میڈیا کا معاشی قتل کرنے کی کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پرویز مشرف کے کالے قوانین کو 18ویں ترمیم کے ذریعے ختم کیا، صحافیوں کے ساتھ ہر جگہ احتجاج کریں گے، میڈیا کےخلاف کوئی بھی قانون بنا تو فوری عدالت جائیں گے۔ صدر پاکستان عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے، اپوزیشن کے احتجاج کا بھی امکان، صدر کے خطاب کے علاوہ آج کوئی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی صدر کا استقبال کریں گے، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلی، صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز بھی موجود ہوں گے پی آئی اے نے کابل آپریشن بحال کردیا، افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچی، پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا، پرواز واپسی پر عالمی بنک اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو لائی۔