امر اللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

11:44 AM, 13 Sep, 2021

اویس
کابل ( ویب ڈیسک  )افغانستان سے فرار ہو نے والے سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے بھی لاکھوں ڈالرز، سونے کی اینٹیں ، موبائل فون اور کئی سمیں برآمد، اس کے ساتھ ہی امر اللہ صالح کے ان بیانات کی بھی تردید ہو گئی ہے کہ وہ پنج شیر میں ہیں اور افغانستان سے بھاگے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنج شیر میں افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر پر طالبان نے چھاپہ مارا جہاں سے انہیں چھ ملین ڈالرز ، سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہیں، صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ امر اللہ صالح کے گھر سے ملنے والے پیسوں کی اتنی تعداد ہے طالبان کیلئے انہیں گننا بھی ممکن نہیں ہے۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے اس رقم کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے، دوسری طرف افغان نائب صدر کی طرف سے ان بیانات کی بھی تردید ہو گئی ہے جن میں ابھی گزشتہ ہفتے ہی وہ سوشل میڈیا پر فرما رہے تھے کہ وہ افغانستان میں ہی ہیں اور فرار نہیں ہوئے جبکہ میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ اشرف غنی کی طرح افغانستان سے فرار ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ امر اللہ صالح امریکہ کے پرانے اتحادی ہیں، وہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مر جائیں گے مگر افغانستان سے فرار نہیں ہوں گے چاہے طالبان ان کی لاش کی بے حرمتی بھی کریں، وہ طالبان کے ساتھ کبھی ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔
مزیدخبریں