کے الیکٹرک نے واٹس ایپ سہولت متعارف کرا دی

01:30 PM, 13 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) کے الیکٹرک نے واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹلیٹی بن گئی۔ صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرا دی گئی۔ چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر سعدیہ دادا کے مطابق کے الیکٹرک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جدید بناتے ہوئے صارفین سے رابطہ مزید بہتر بنا رہی ہے۔ صارفین شکایات کے اندراج اور معلومات حاصل کرنے کے لیے سہولت کے ساتھ 24 گھنٹے واٹس ایپ سروس استعمال کر سکیں گے۔ سہولت کے استعمال کے لیے کے الیکٹرک کے صارفین اپنے بل پر موجود 13 ہندسوں کے اکاونٹ نمبر کو 92348000018+ پر ارسال کر کے رجسٹریشن حاصل کریں۔ صارفین بلنگ کی شکایات، بل کی نقل، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ،نئے کنکشن کے فارم اور متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔ متبادل ڈیلیوری چینلز کے زریعے مالی سال 20-21 میں کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے بلوں کی ادائیگی کی گئی۔ صارفین کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119 کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مزیدخبریں