پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،13 ستمبر2021
04:10 PM, 13 Sep, 2021
کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر، حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ و طالبات کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 18 سال کے وقفے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں راس الخیمہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں سیندک کے مقام پر ایم سی سی ریسورس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل) کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے کے الیکٹرک نے واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹلیٹی بن گئی۔ صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرا دی گئی ڈینگی کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے ایک حیرت انگیز پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اب چھوٹے سے جراثیم اور مچھر کی وجہ سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس کو شکست دی جا سکے گی