جہلم میں پودے لگانے کا ریکارڈ

04:30 PM, 13 Sep, 2021

شازیہ بشیر
جہلم ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تین سالوں میں 70لاکھ 57 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں تمام مکاتب فکر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک سر سبز و شاداب بنانے کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تین سالوں میں پلانٹ فار پاکستان، پلانٹ فار پنجاب، ہر بشر دو شجر اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ درخت زمین کا زیور ہیں جو آندھیوں کو روکتے اور بارش کا سبب بنتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ملک کوسرسبزوشاداب بنائیں۔ یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ پودے لگا کر اپنے ماحول کو سازگار رہنے میں مدد فراہم کرے۔
مزیدخبریں