جعلی ویزے لگا کر بیرون ملک بھیجنے والا گروہ گرفتار

05:30 PM, 13 Sep, 2021

شازیہ بشیر
جھنگ ( پبلک نیوز) پولیس کی جانب سے کوٹ شاکر کے قریب بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں جعلی ویزے لگا کر بیرون ملک بھیجنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزمان سے 500 پاسپورٹ ویزے اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کو جلد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب فیصل آباد میں پارک میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پارک میں موجود 4 سہیلیوں کے دوپٹے اور ہاتھ کھینچ کر چومتے رہے۔ لڑکیاں خوف سے بھاگیں تو ملزمان پارک سے باہر تک پیچھا کرتے رہے۔ ملزمان عبداللہ، اسد اور نثار نے پسٹل کے زور پر لڑکیوں سے ان کے موبائل نبمر مانگے۔ واقعہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے پارک میں پیش آیا۔ میٹرک کی طالبہ ر-م اپنی تین سہیلیوں کے ہمراہ پارک میں سیر کے لیے گئی تھی۔ پولیس تھانہ سمن آباد نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مزیدخبریں