پی ٹی آئی نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

09:31 AM, 13 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلے وار استعفوں کی منظوری کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی، درخواست میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نےعوام سےتازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں، قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
مزیدخبریں