لاہور:شہر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، مزید 3 خواتین نشانہ بن گئیں
04:48 PM, 13 Sep, 2023
لاہورشہر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس کے مطابق لاہور باغبانپورہ کے علاقے میں سفاک جنسی درندے نے شادی کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر قابل اعتراض ویڈیو، تصاویریں بنا کر بلیک میل کرکے اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ پولیس کے مطابق سفاک ملزم سلطان نے (ا) نامی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر قابل اعتراض ویڈیو اور تصویریں بنا کر بلیک میل کرکے اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے،ماڈل ٹاﺅن کے علاقے میں سفاک ملزم نے شادی شدہ گھریلو ملازمہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،سفاک ملزم فیصل نے اپنی گھریلو ملازمہ (ن) کو گھر میں اکیلا پا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میںتین میں سفاک ملزمان نے میٹرک کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سفاک ملزم ندیم اوراس کے دو ساتھیوں نے طفیل کی بیٹی (س) کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شورکرنے پر ملزمان اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے مگر کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔