ڈاکٹر عمر عادل کی عظمی بخاری کےمقدمے میں ضمانت منظور

02:15 PM, 13 Sep, 2024

ویب ڈیسک: عدالت نے عظمی بخاری کےخلاف سوشل میڈیاپربیان دینے کے معاملے پر ڈاکٹرعمرعادل کی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر عمرعادل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایڈوکیٹ بئیرسٹر سلمان اسلم نے عدالت میں دلائل دئیے۔

وکیل سلمان اسلم نے کہا کہ عمر عادل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس پروگرام کامقدمہ میں ذکر کیا گیا اس میں عمر عادل بطور گیسٹ شریک ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے عظمی بخاری کےخلاف سوشل میڈیاپربیان دینے کے معاملے پر ڈاکٹرعمرعادل کی ضمانت منظورکرلی۔

  ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں