اسٹیبلشمنٹ عمران خان کوملٹری جیل میں کیوں ڈالناچاہتی ہے؟علیمہ خان

04:04 PM, 13 Sep, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہے کہ نئی ترامیم کے بعد اب یہ سوچ رہے ہیں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟اب یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت نہیں دے رہے۔ہم سن رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملٹری جیل میں ڈالا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کو ملٹری جیل میں کیوں ڈالنا چاہتے ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں ہونے کی وجہ  احتساب عدالت کے جج ہیں،موجودہ جج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت  دینے کے لئے تیار نہیں،نئی ترامیم کے بعد اب یہ سوچ رہے ہیں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟اب یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت نہیں دے رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملٹری جیل میں ڈالا جائے گا،میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کی بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو ملٹری جیل میں کیوں ڈالنا چاہتے ہیں،اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان ملٹری جیل چلے گئے تو ہم ان کی صحت کے بارے میں آگاہ نہیں ہو سکیں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ میرا بھانجا جس جیل میں ہے وہاں وہ فلسطین پر بھی بات نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ ہمیں آئینی حق کے طور پر تحفظ دیں،کسی کا حق نہیں بنتا کی بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو غیر آئینی طور پر ملڑی جیل میں ڈالے۔میں عدلیہ سے صرف اپنے بھائی کے لئے نہیں سب کے حق کی بات کرتی ہوں ہمیں تحفظ دیا جائے۔

مزیدخبریں