(ویب ڈیسک ) امریکا میں ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ' ایمی ایوارڈز' کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
76ویں ایمی ایوارڈز کے لیے جاپانی سیریز 'شوگن' سب سے زیادہ 25 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔
'شوگن' کی کہانی جیمز کلیول کے ناول سے اخذ کی گئی ہے جس کی کہانی سیلر (ملاح) کے گرد گھومتی ہے۔ یہ سیریز امریکی ٹیلی ویژن 'ایف ایکس' اور اس کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم 'ہولو' پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔
سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی سیریز میں دوسرا نمبر 'دی بیئر' کا ہے جس نے 23 نامزدگیاں اپنے نام کی ہیں۔
'دی بیئر' بھی 'ایف ایکس' ٹیلی وژن نیٹ ورک کی ہی سیریز ہے۔ پہلی بار کسی کامیڈی سیریز نے ایک ہی سال میں 23 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔سیریز 'اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ' 21 نامزدگیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایمی ایوارڈز کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔ تقریب امریکی نیوز چینل 'اے بی سی' پر نشر کی جائے گی۔
ایمی ایوارڈز کی چند نمایاں کیٹیگریز کی نامزدگیوں کی فہرست:
1۔ بہترین ڈرامہ سیریز
دی کراؤن
فال آؤٹ
دی گلڈڈ ایج
دی مارننگ شو
مسٹر اینڈ مسز امتھ
شوگن
سلو ہارسز
تھری باڈی پروبلم
2۔ بہترین کامیڈی سیریز
ایبٹ ایلی مینٹری
دی بیئر
کرب یور اینتھوزیئزم
ہیکس
اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ
پام رائل
ریزرویشن ڈوگز
واٹ وی ڈو ان دی شیڈو
3۔ مرکزی اداکار (ڈرامہ)
ادریس البا (ہائی جیک)
ڈونلڈ گلوور (مسٹر اینڈ مسز اسمتھ)
والٹن گوگنز (فال آؤٹ)
گیری اولڈ مین (سلو ہارسز)
ہیرویوکی سینیڈا (شوگن)
ڈومینیک ویسٹ (دی کراؤن)
4۔ مرکزی اداکارہ (ڈرامہ)
جینیفر اینسٹن (دی مارننگ شو)
کیری کون (دی گلڈڈ ایج)
مایا ایرسکن (مسٹر اینڈ مسز اسمتھ)
اینا سوائی (شوگن)
ایملڈا اسانٹن (دی کراؤن)
ریز وتھراسپون (دی مارننگ شو)
5۔ مرکزی اداکار (کامیڈی)
میٹ بیری (واٹ وی ڈو ان دی شیڈو)
لیری ڈیوڈ (کرب یور اینتھوزیئزم)
اسٹیون مارٹن (اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ)
مارٹن شارٹ (اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ)
جیرمی ایلن وائٹ (دی بیئر)
ڈی فیرو وون آ تائی (ریزرویشن ڈاگز)
6۔ مرکزی اداکارہ (کامیڈی)
کینتا برنسن (ایبٹ ایلی مینٹری)
آیو ایڈیبری (دی بیئر)
سیلینا گومیز (اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ)
مایا روڈولف (لوٹ)
جین اسمارٹ (ہیکس)
کرسٹین وگ (پام رائل)