پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کرکٹ شائقین کے لئے اہم خبر

09:46 PM, 13 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیر یز وینیوز کا اعلان، پی سی بی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے وینیوز کا اعلان تاحال نہ کر سکا۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ پی سی بی اس ہفتے وینیوز کا اعلان کر دے گا، چیئرمین پی سی بی نے بھی ہفتے کے روز وینیوز کا  اعلان ایک دو روز میں ہونے کا کہا تھا تاہم ابھی تک پی سی بی وینیو کا اعلان نہیں ہوسکا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیئرمین پی سی بی وینیو کو حتمی شکل نہ دینے پر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ سے نالاں ہیں، پی سی بی کا انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے بروقت اعلان میں تاخیر پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔

وینیوز کا اعلان نہ ہونے سے پی سی بی کو سیریز سے مالی نقصان کا خدشہ ہے،واضح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شیڈول ہے۔

مزیدخبریں