کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی (پبلک نیوز) صوبائی دار الحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپر یشن۔ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، گلستان جو ہر، کلفٹن ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور گردو نواع کے علاقوں میں رینجرز کا سر چ آپر یشن کیا گیا۔

تر جمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہوئے۔ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری۔

تر جمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں