این اے 75 ڈسکہ ٗ فیکٹ فائڈنگ کمیٹی کی تشکیل

اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیش نے این اے 75 ڈسکہ میں لاپتہ پریذائیڈنگ آفیسرز کیس میں فیکٹ فائڈنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے این اے 75 معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا ہے اور اس کیلئے انکوائری افسر کا تقرر کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گےٗانکوائری آفیسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا ٗانکوائری کمیشن پریذائڈنگ افسران اور سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا،انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا ،لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا،انکوائری افسر لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں