ویب ڈیسک: فیس بک ڈیٹا لیک ہونے پر مختلف لوگوں نے اپنی اپنی آراء دیں۔ کہا گیا کہ فیس بک بانی کا ذاتی ڈیٹا بھی لیک ہو گیا تھا۔ ڈیٹا لیک ہونے کے بعد ایک اور انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
سکیورٹی محقق ڈیووالکر کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فیس بک بانی مارک زکر برگ واٹس ایپ کے بھی مالک ہیں لیکن واٹس ایپ کی مخالف ایپ سنگل استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے اس دعویٰ کا ثبوت بھی دیا ہے۔
In another turn of events, Mark Zuckerberg also respects his own privacy, by using a chat app that has end-to-end encryption and isn't owned by @facebook
This is the number associated with his account from the recent facebook leak. https://t.co/AXbXrF4ZxE
— Dave Walker (@Daviey) April 4, 2021
ڈیووالکر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کا بھی حوالہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صارفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آنے پر واٹس ایپ نے متنازع پالیسی کو 15 مئی تک ملتوی کر رکھا ہے۔
With the May 15th WhatsApp Terms of Service acceptance deadline fast approaching, Mark leads by example:https://t.co/Mt5YksaAxL
— Signal (@signalapp) April 6, 2021