پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7 اپریل 2021

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، پاکستان ایسے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہوں، آرمی چیف

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ و گورنر پنجاب اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، رمضان پیکج،اور مہنگائی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیں گے ،ذرائع

ایف بی آر بے نامی زون کی بڑی کامیابی، بے نامی ٹرانزیکشن ایجوکیٹنگ اتھارٹی نے ملک بھر سے 49 بے نامی اثاثوں کے کیسز کا فیصلہ دے دیا، بے نامی بینک اکاونٹس ،مہنگی گاڑیاں ، بے نامی جائیداد اور گمنام پلاٹس اور شئیرز شامل
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان اور تحریک لبیک سے متعلق اجلاس

ملک میں امن و امان اور تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات پر غور کیا گیا . حکومت کا تحریک لبیک کے مطالبات کے معاملے پر دوسری جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ، تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد بارے دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع

کراچی۔مسلم لیگ فشکنل کے این اے 249کے امیدوارسردارعبدالرحیم دستبردار،پیرپگاراکے ہدایت پر ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوا۔ پیرپگارانے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ۔مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری

اپنا تبصرہ بھیجیں