کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 98 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 5 ہزار 320 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا 98مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ٗ ملک بھر میں مزید 5320افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تازہ اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 66,994ہو گئی ہے ۔

ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ23زار 399مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور آج تک ملک میں705,517مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال15,124موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں49,816ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں