پنجاب میں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے 2990 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کی مریضوں کی تعداد 240,584 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں 1575، ننکانہ 4، قصور 33، شیخوپورہ 34، راولپنڈی 232، جہلم 25، چکوال 24، اٹک 28، مظفرگڑھ 1، حافظ آباد 13 اور گوجرانوالہ میں 75 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ 69، نارووال 9، گجرات 40، منڈی بہاؤالدین 15، ملتان 87، خانیوال 25، راجن پور 8، لیہ 20، ڈیرہ غازی خان 19 اور وہاڑی میں 42 کیس سامنے آئے ۔

فیصل آباد 176، چنیوٹ 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 50، جھنگ 20 اور رحیم یار خان میں 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرگودھا 77، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 22، بہاولپور 61، لودھراں 1، بھکر 35، ساہیوال 39، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 14 کیس سامنے آئے۔

کورونا وائرس سے مزید 62 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 6,793 ہوچکی ہے۔ اب تک 3,988,028 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 198,753 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں