’’ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘‘

06:55 AM, 14 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباد دی، اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے کلیر کروالی گئی ہیں، اسلام آباد راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے کئے کھلوایا گیا ہے، رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ہے۔

مزیدخبریں