’’50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے‘‘

06:56 AM, 14 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انشاللہ

‏وزیر اطلاعات نے کہا اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم ‎سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مزیدخبریں