’’تاخیر سے سہی لیکن آج انصاف مل گیا‘‘

11:30 AM, 14 Apr, 2021

حسان عبداللہ

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن آج انصاف مل گیا ،شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، نیب ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب کو عمران خان اور شہزاد اکبر کنٹرول کر رہے ہیں، اس ٹولے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے مزید کہا نیب تفتیشی نہیں انتقامی ادارہ بن چکا ہے۔ نیب پنجاب کے ایک بھی منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکا،3 سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا، نااہل ٹولے سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہو چکا ہے، حکومت نے قوم کا اخلاق اور سیاسی روایات بھی چوری کیں، اس ٹولے کو ہر قیمت پر ملک سے دور ہونا چاہیے، معاشرہ اس انصاف کی وجہ سے قائم ہے جو مل رہا ہے، تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ہم شکر ادا کرتے ہیں، اب ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گے۔ عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلے گی، جب ہم کہتے تھے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اس وقت کوئی نہیں مان رہا تھا۔آج تو جہانگیر ترین بھی خود کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی وہ کر رہا ہے جس کو اس نے بنانے کے لیے ہر غلط کام کیا۔

مزیدخبریں