پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،14 اپریل، 2021

11:54 AM, 14 Apr, 2021

شازیہ بشیر

وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔

‏پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انشاللہ. ‏اسلام آباد اور لاہور کے بعدآج وزیر اعظم ‎ سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، فواد چوہدری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو دس دن کے لیے بند کر دیا گیا . انسداد دہشت گردی عدالتوں کے کیسز ڈیوٹی جج حامد حسین سیشن کورٹ میں کریں گے . انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ بھی کرونا کا شکار ہیں

سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی . عدالت نے جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی . عدالت نے جاوید لطیف کو کرونا وائرس کے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی کیا.

وزیراعظم عمران خان 16 اپریل پر سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وزیراعظم اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے. گورنر سندھ، سردار علی گوہر مہر دیگر رہنماء سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے. وزیراعظم سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ذرائع

مزیدخبریں