پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

12:46 PM, 14 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ بدھ کے روز سے اتوار کے روز تک پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی ژالہ باری اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں