رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

01:14 PM, 14 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مارننگ شفٹ میں اوقات کار 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے 1سے لے کر 4 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔ ایوننگ شفٹ میں جمعہ کو 2 سے چار بجے تک ادارے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔

تمام ایریا آفیسرز سے احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مزیدخبریں