لاہور (پبلک نیوز) پنجاب سول سیکرٹریٹ نے یکم مئی کی چھٹی سے متعلق حکمت عملی طے کر لی۔ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی 30 اپریل کویقینی بنائیں۔
محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا خط لکھ دیا۔ محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل اور تمام اکاونٹس آفیسرزکے نام خط لکھا۔ خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور دو مئی کو باوجوہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایام چھٹی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 اپریل کو ادا کی جائے۔ متعلقہ حکام تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق پیشگی اقدامات کر لیں۔