سعودی عرب کا پاکستان کو مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ

04:53 PM, 14 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ریاض (پبلک نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ” تقسیم کھجور پروگرام“ کا سلسلہ جاری، مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف، پنجاب سیّد سعید الحسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ وصول کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک مظبوط رشتے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں خاص طور پر مسلمان ممالک میں خیراتی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے گزشتہ ہفتے بلوچستان کے بیس ہزار پسماندہ خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج دیا گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی گئیں۔

مزیدخبریں