پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،15 اپریل 2021
09:05 PM, 14 Apr, 2021
حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے۔ پولیس اور سکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ ہونے والے تشدد کے واقعات سے واضح ہے سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا۔ ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے، جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے۔ حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ کے لئے 18 سال بعد بڑا اعزاز، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ”تقسیم کھجور پروگرام“ کا سلسلہ جاری، مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ۔تیسرا ٹی 20 پاکستان نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف گرین شرٹس کی یہ تاریخ ساز جیت ہے۔ پاکستان نے 18 ویں اوور میں 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔