وزیراعظم شہباز شریف انتہائی ایکٹو، صبح صبح ہی اہم پراجیکٹ کا دورہ

04:04 AM, 14 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف انتہائی مستعد ہیں۔ یہ چیز انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دکھائی ہے۔ آج صبح صبح ہی وہ اسلام آباد کے انتہائی اہم پراجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچے اور افسروں سے بریفنگ لی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 7 بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017ء میں شروع ہوا، اسے 2018ء میں مکمل ہونا تھا لیکن 5 سال کی تاخیر کے باوجود منصوبہ شروع نہ ہوا۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1514443895379161089?s=20&t=4wmkTmxkR_B0gnihK_vqzg مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو بروز ہفتہ 16 اپریل کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور Motorway connection کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا۔
مزیدخبریں