شاہد آفریدی کی مستقبل کے داماد کے ساتھ افطار، تصویر بھی شیئر کردی

06:09 AM, 14 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) شاہد خان آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو افطاری پر اپنے گھر میں دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے مستقبل کے داماد شاہین شاہ آفریدی کو افطاری پر اپنے گھر میں مدوعو کیا۔ شاہد آفریدی نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ اپنے گھر پر افطاری کی اور تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ 'افطار کے اوقات میں خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے'۔ انہوں نےیہ بھی لکھا کہ 'میں صاف دل سے پاکستان میں امن اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوں'۔ شاہین آفریدی نے افطاری پر مدعو کرنے پر اپنے ہونے والے سسر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ 'ملک کے لیے آپ کی نیک خواہشات و دعائیں اللہ تعالی قبول کرے '۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی ہو چکی ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے ہو گیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ
مزیدخبریں