کیا موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے؟

08:49 AM, 14 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نئی حکومت آنے کے بعد 15 اپریل سے موبائل فونز سے ٹیکس ختم کرنے کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ یہ سوال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک شہری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ شہری نے پی ٹی اے حکام سے اپنی ٹویٹ میں سوال پوچھا تھا کہ کیا رواں ماہ (15 اپریل) سے تمام موبائل فونوں پر عائد ٹیکس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/PTAofficialpk/status/1514481146444267525?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1514481146444267525%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F84717%2Fis-the-tax-on-mobile-phones-being-abolished-in-new-government-pta-explained%2F پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کی جانب سے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ یا ادارے کی جانب سے فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/PTAofficialpk/status/1514482544825278469?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1514482544825278469%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F84717%2Fis-the-tax-on-mobile-phones-being-abolished-in-new-government-pta-explained%2F پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہر رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہیں۔ https://twitter.com/PTAofficialpk/status/1485655598020677635?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485655598020677635%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F84717%2Fis-the-tax-on-mobile-phones-being-abolished-in-new-government-pta-explained%2F اس پر شہری کی جانب سے پھر سوال کیا گیا کہ موبائل فونوں پر عائد ٹیکس کو کب تک ختم کر دیا جائیگا۔ اس پر حکام نے جواب میں کہا کہ اس کے لئے آپ ایف بی آر سے رابطہ کریں۔ اس سے ایک چیز صاٖ واضح ہوتی ہے کہ ابھی موبائل فونوں سے ٹیکس ہٹائے جانے کے حوالے سے افواہیں جعلی ہیں۔
مزیدخبریں