پاک فوج کے افسر پر تشدد ؛ خواجہ سلمان رفیق کا موقف بھی سامنے آ گیا

03:45 PM, 14 Apr, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سلمان رفیق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کل سے غلط کہانی پیش کی جارہی ہے،اس لیے ضروری تھا کہ گزشتہ روز کے معاملے کی وضاحت کریں اور قانون کے سامنے پیش ہوں۔ لیگی رہنماء نے کہا آجکل سیاسی سرگرمیاں زیادہ ہیں، گزشتہ روز گاڑی خود چلا رہا تھا اور حافظ نعمان میرے ساتھ تھے، گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ ہمارے گارڈز کی گاڑی نہیں ہے. ان کا کہناتھا کہ بعدازاں پی اے نے فون پر بتایا کہ ایک گاڑی سامنے آئی اور ان سے تلخ کلامی ہوئی، ون فائیو سے رابطہ ہوا ہے، میں نےکہاپولیس کوبلائیں آپ کا کام نہیں ہے، حارث صاحب قابل احترام ہے،کل جو ہواہےاسکی مذمت کرتےہیں۔ سلمان رفیق نے کہا پولیس کو ذمہ دار شہری کے طور پر گارڈز اور گاڑی حوالے کردیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے، میں اپنےاداروں پراعتمادکرتا ہوں، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پروپیگنڈاکررہےہیں. واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں‌ کلمہ چوک کے قریب فوجی افسر پر لینڈ کروزر میں سوار افراد نے تشدد کیا تھا، مذکورہ افراد ن لیگ کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے گارڈز ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں‌لے لیا ہے. واقعے پر سوشل میٰڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ یا.
مزیدخبریں