وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب،16 اپریل کو سرپرائز دیں گے، پی ٹی آئی
04:21 PM, 14 Apr, 2022
لاہور: ( پبلک نیوز ) حکومتی اتحاد سے مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے رابطوں میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو سرپرائز دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے، حکومتی اتحاد سے مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے رابطوں میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، تحریک انصاف پنجاب کی قیادت سے مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ایک گروپ کا رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے تعاون کے بدلے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔ پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے ارکان کے رابطے سے مرکز کو آگاہ کر دیا ہے، ٹکٹ کی یقین دہانی کے لئے قیادت سے حتمی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے رابطہ کرنے والے لیگی ارکان کو آئندہ ساتھ چلنے کے لئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سولہ اپریل کو سرپرائز دیں گے۔ بظاہر نظر آنے والا منظر وزیر اعلی کے انتخاب میں مخالفین کے لئے بڑے سر پرائز ز لیکر آرہا ہے۔