پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تجویز

06:48 PM, 14 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 16 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر غور شروع کردیا، اوگرا نے 16 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ جی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پر بھی کی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ 17 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر بھی کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی موجودہ شرح پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح پر پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔فل لیوی اور ٹیکسز بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ کی تجویز ہے۔ فل ٹیکس اور لیوی پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہینگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ اپریل سے ہوگا۔
مزیدخبریں