پاکستان کو آج چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے ، اسحاق ڈار
01:21 PM, 14 Apr, 2023
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ 1 ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی دے چکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے ۔