عید الفطر : پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

03:12 PM, 14 Apr, 2023

احمد علی
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عیدالفطر پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے ، کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو کیا جائے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت اندرون ملک سیکٹر کے مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائنز انتظامیہ عید کی خوشیوں میں اپنے ہم وطنوں کی ساتھ شریک ہے ۔
مزیدخبریں