اسلام آباد: تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

04:57 PM, 14 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو وکیل عمران خان نے عدالت کو کہا کہ عمران خان 10 منٹ تک پہنچ جائیں گے، جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ 10 منٹ نہیں، 5 منٹ میں آجائیں۔ جب عمران خان کمرہ عدالت پہنچے تو نماز جمعہ کا وقفہ ہونے کی وجہ سے جسٹس علی بار نجفی اور عدالتی عملہ نماز جمعہ کیلئے چلا گیا۔وقفے کے بعد جب سماعت کا آغاذ زہوا تو عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ کیا آپ متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر ضمانت لینا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، ہم 18 اپریل کو اسلام آباد جارہے ہیں، ہم متعلقہ عدالت میں سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگلی تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔
مزیدخبریں