ججوں کے درمیان جھگڑے، ہاتھا پائی کی خبریں سرار جھوٹ ہیں ، ترجمان سپریم کورٹ

06:14 PM, 14 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے واک کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کے حوالے سے خبر کی تردید کی گئی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک سراسر جھوٹی رپورٹ کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے اٹھایا اور اجاگر کیا گیا ہے، یہ اقدام جھوٹا، شرارتی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مزیدخبریں