ویب ڈیسک: ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد کئی ممالک نے اپنی پروازوں کا رخ موڑ دیا۔
کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا جبکہ سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی سروس معطل کردی۔
ادھر امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائن نے نیو یارک سے تل ابیب کے لیے متعدد فلائٹس منسوخ کردیں۔
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز درمیان راستے سے واپس چلی گئی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں نے طویل ترین روٹ اختیار کیا۔