شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے بانگ دار میں شجرکاری مہم کا آغاز

12:31 PM, 14 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے بانگ دار میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کی جانب سےموسم بہار کی آمد پر شمالی وزیرستان کے علاقے بانگ دار میں شجر کاری مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت زمین کو ہموار کر کے کاشت کے قابل بنایا،اگلےمرحلے میں پاک فوج نے پھل دار پودوں کی کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد میں بھی پودوں کی تقسیم کی۔

مقامی افراد کو پودوں کی حفاظت اوردیکھ بھال کے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی تاکہ بہترین انداز میں پودوں کی نشوونما ہو سکے۔

شجرکاری مہم کے آغاز پر مقامی افراد نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخ ساز اقدام کی بدولت شمالی وزیرستان کی آب و ہوا اور لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اور مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں